33.6 C
Islamabad

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی الگ الگ ملاقاتیں،دوطرفہ تعلقات ، خطے کی مجموعی صورتحادل سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انسدادِ منشیات، انسانی سمگلنگ اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے 5 برس بعد برطانیہ کے لئے فضائی آپریشن کے آغاز پر برطانوی حکومت اور ہائی کمشنر جین میریٹ سے اظہار تشکر کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر اور قائم مقام امریکی سفیر نے منشیات کے خلاف پاک بحریہ کے حالیہ آپریشن کو سراہا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر داخلہ کو برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے آئندہ ماہ دورۂ پاکستان کے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے دورۂ پاکستان کے دوران امیگریشن اور انسدادِ منشیات کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون سے سینٹر آف ایکسیلنس جیسے منصوبے پاکستانی اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے، سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان میوچل لیگل اسسٹنٹس اور ایکسٹراڈیشن کے معاملات میں تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ قائم مقام امریکی سفیر نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، سکیورٹی اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔

مزیداسی طرح کی
Related

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین