33.6 C
Islamabad

پی آئی اے کی مانچسٹر کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز ،یہ پیشرفت پاک برطانیہ تعلقات میں تاریخی سنگ میل ہے،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

اسلام آباد:حکومتِ کی ایک بڑی کامیابی کے طور پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)نے اسلام آباد سے مانچسٹر تک براہِ راست پروازوں کا باضابطہ آغاز کر دیا ، یہ پیش رفت پاکستان کی فضائی صنعت اور برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔پہلی پرواز کا افتتاح وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ محمد آصف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کیا۔

اس موقع پرپاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنرجین میریٹ، سیکرٹری دفاع جنرل (ر) محمد علی، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نادر شفیع ڈار اور دفاع و ہوابازی کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام حکومتِ کی جانب سے قومی اداروں کی بحالی، عوامی سہولتوں میں بہتری اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے تشخص کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد تا مانچسٹر براہِ راست پرواز کا آغاز پاکستان اور برطانیہ کے درمیان رابطوں کے نئے دور کا آغاز ہے جو وہاں موجود پاکستانی کمیونٹی کے لیے بڑی سہولت فراہم کرے گا۔ خواجہ محمد آصف نے اس موقع پر ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار، ایوی ایشن ڈویژن، اور پی آئی اے کی انتظامیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی بدولت یہ اہم کامیابی ممکن ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت حکومتِ کی مؤثر حکمتِ عملی اور ادارہ جاتی تعاون کا نتیجہ ہے،اسلام آباد تا مانچسٹر براہِ راست پرواز کا آغاز پاکستان کی فضائی صنعت کے لیے تاریخی پیش رفت ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سیاحت اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین