اسلام آباد: نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی)کی علاقائی روابط کی خدمات کو خطے کی وزرائے ٹرانسپورٹ کانفرنس میں مندوبین اور شرکا کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی،کانفرنس میں این ایل سی کی شمولیت مرکزِ نگاہ بنی جہاں ادارے نے اپنے سٹال پر مختلف لاجسٹک خدمات اور آپریشنل صلاحیتوں کی جامع تعارفی عکاسی کی۔وفود کو بتایا گیا کہ محض تین برس کے مختصر عرصے میں این ایل سی نے اپنی خدمات کا دائرہ کار دس سے زائد ممالک تک بڑھا دیا ہے جہاں یہ ادارہ کاروباری برادری کو قابلِ اعتماد، کم لاگت اور وقت کی بچت پر مبنی مکمل لاجسٹک خدمات فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ اور مستقبل کی رسد و ترسیل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہم آہنگ پالیسی فریم ورک اپنانا ناگزیر ہے۔ مزید برآں، مربوط ٹرانسپورٹ نظام اور جدید ٹیکنالوجی سے مطابقت کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ علاقائی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔
