37.1 C
Islamabad

لارج اسکیل مینو فیکچرننگ کی گروتھ کیلئے پالیسی ،توانائی کے شعبے میں مستقل اصلاحات نا گزیر ہیں’پیاف

لاہور: پاکستان انڈسٹری اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف ) کے پیٹرن انچیف میاں سہیل نثار ،چیئرمین سید محمود غزنوی ،سینئر وائس چیئرمین مدثر مسعود چودھری اور وائس چیئرمین راجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ صرف جیوپولیٹیکل صورتحال میں بہتری کے بل بوتے پر معیشت کی ترقی ممکن نہیں بلکہ اس کیلئے بہت سے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جس کیلئے ہم پیشرفت نہیں کر رہے ،لارج اسکیل مینو فیکچرننگ کی گروتھ حوصلہ افزاء نہیں ہے اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، ہماری معیشت کا سب سے بڑا مسئلہ مثبت گروتھ میںتسلسل کا نہ ہونا ہے ۔

اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل جو لارج اسکیل مینو فیکچرننگ میں سب سے زیادہ 18 فیصد ہے بدستور کمزوری کا شکار ہے اور اس کا انڈیکس 35 مہینوں سے 100 کی سطح سے نیچے ہے جو تشویشناک اشاریہ ہے۔یہ شعبہ اب اس پیداوار سے بھی نیچے آ چکا ہے جو دس سال پہلے تھی اور اعداد و شمار پاکستان کی صنعتی زوال کی کہانی کسی بھی شرحِ نمو سے زیادہ واضح انداز میں بیان کرتا ہے،22شعبوںمیں ٹیکسٹائل اکیلا نہیں بلکہ10 شعبے ایسے ہیں جن کی پیداوار آج بھی دس سال پہلے کی سطح سے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچہ کمزور ہو چکا ہے ،کبھی کبھار بہتری کے جھٹکوں سے معیشت کبھی ترقی نہیں کرے گی بلکہ اس کے لئے تسلسل نا گزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر پالیسی اور توانائی کے شعبے میں مستقل اصلاحات نہ کی گئیں تو لارج اسکیل مینو فیکچرننگ گروتھ کے حوالے سے وہی نتائج دے گی جوکئی سالوں سے ہمارے سامنے ہے ۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین