35.5 C
Islamabad

معیشت کے استحکام اور ترقی کے سفر میں ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے، صدر اسلام آباد چیمبر سردار طاہر

حکومت اگر اس شعبے کو مزید سہولیات اور پالیسی سپورٹ فراہم کرے تو یہ معیشت کے لیے ایک مضبوط انجن ثابت ہو سکتا ہے، خیرا گلی میں تعمیراتی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد: صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کے سفر میں ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ وہ شعبہ ہے جو نہ صرف روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا کرتا ہے بلکہ سرمایہ کاری، کاروباری سرگرمیوں اور حکومتی محصولات میں بھی نمایاں اضافہ کرتا ہے۔ حکومت اگر اس شعبے کو مزید سہولیات اور پالیسی سپورٹ فراہم کرے تو یہ معیشت کے لیے ایک مضبوط انجن ثابت ہو سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں خیرا گلی میں ایک نجی تعمیراتی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سینئر نائب صدر آئی سی سی آئی طاہر ایوب، نائب صدر آئی سی سی آئی چوہدری محمد عرفان، صدر آل پاکستان انجمنِ تاجران اجمل بلوچ، تعمیراتی منصوبے کے مشترکہ اونرز سابق صدر آئی سی سی آئی احسن ظفر بختاوری اورسیکرٹری انجمن تاجران آبپارہ مارکیٹ اختر عباسی، سیکرٹری جنرل یوبی جی اور کونسل ممبر آئی سی سی آئی ظفر بختاوری، آئی سی سی آئی کے کونسل ممبرمیاں شوکت مسعود شریک تھے۔

سردار طاہر محمود نے کہا کہ احسن بختاوری اور اختر عباسی کا منصوبہ نہ صرف کاروباری لحاظ سے اہم سنگِ میل ہے بلکہ گلیات جیسے خوبصورت علاقے میں ایک شاندار اضافہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ کا کام اگر دیانت داری اور شفافیت کے ساتھ کیا جائے تو یہ معاشرتی خدمت کی بہترین مثال بن سکتا ہے۔

احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ ہم اس پراجیکٹ کو دوسرے رہائشی منصوبوں سے مختلف بنا رہے ہیں۔ یہاں رہنے والے ایک عالمی معیار کا ماحول محسوس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکردو میں ٹورازم سمٹ کے بعد ہم وہاں کوئی منصوبہ بنانے کے خواہاں تھے، لیکن اختر عباسی نے مشورہ دیا کہ مری یا گلیات میں بنایا جائے ،ان کا مشورہ اہمیت کا حامل تھا اور ہم نے ملکر اس پر کام شروع کیا،اس منصوبے کا مقصدیہ تھا کہ یہاں آنیوالی فیملیز اور مہمان مکمل طور پر یہاں کی خوبصورتی اور موسم سے لطف اندوز ہوں، ہر اپارٹمنٹ ایک مکمل ٹیرس کے ساتھ دستیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نجی تعمیراتی منصوبے شہروں کی خوبصورتی، شہری سہولیات کی فراہمی اور عوامی فلاح میں اپنا موثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ اپنی تعمیراتی معیار، دلکش لوکیشن اور جدید طرزِ رہائش کی وجہ سے علاقے کی پہچان بنے گا۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ یہ منصوبہ صرف بزنس نہیں بلکہ خدمت کا جذبہ بھی اپنے اندر رکھتا ہے۔ اس خوبصورت علاقے میں یہ ایک خوبصورت اضافہ ہے،اختر عباسی نے کہا کہ ہم نے محض چھ ماہ میں اپنے منصوبے کو اس مقام تک پہنچایا ہے۔ یہ ہمارے عزم ، ٹیم ورک اور وڑن کی کامیاب جھلک ہے۔ ہمارا ہدف اگلے دو سال کے اندر اس منصوبے کی تکمیل ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کا مقصد صرف ایک رہائشی منصوبہ نہیں بلکہ عالمی معیار کی جدید طرزِ زندگی فراہم کرنا ہے۔

اختر عباسی نے اسلام اباد چیمبر آف کامرس سمیت تمام ٹریڈرز تنظیموں کے سربراہان کو اپنے مرکزی ہال میں تنظیمی اجلاس منعقد کرنے کی پیشکش بھی کی تاکہ کاروباری برادری کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔،اختر عباسی کے فرزند حسنین عباسی نے منصوبے پر تفصیلی پریزنٹیشن دی ،انہوں نے کہا کہ میں نے احسن بختاوری سے چھ ماہ میں وہ سیکھا جو شاید 20 سال میں نہ سیکھ پاتا۔ اْن کی رہنمائی نے مجھے پروفیشنل تعمیراتی نظم و ضبط اور معیار کی اہمیت سکھائی ہے۔

آئی سی سی آئی کے ایگزیکٹو ممبران محسن خالد ، روحیل انور بٹ، ذوالقرنین عباسی، وسیم چوہدری، ناصر چوہدری، شمائلہ صدیقی، فاطمہ عظیم، تلہ گنگ چیمبر کے صدر ملک شبیراعوان، ٹریڈرز تنظیموں کے عہدیداران عبدالرحمن صدیقی، وحید چیمہ، یوسف راجپوت، زاہد رفیق، یاسر جمیل عباسی، احمد خان، طاہر عباسی، نعیم اختر اعوان، ظاہر عباسی، امتیاز عباسی، نوید ملک، نجیب ملک، شاہد عباسی، راجہ سفیر، سجاد سرور، سیف الرحمان، خالد چوہدری، فیضان شہزاد و دیگربھی تقریب میں شریک تھے۔

مزیداسی طرح کی
Related

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین