اسلام آبا: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزارت توانائی کو بجلی کی پیداوار کے موثر استعمال سے صنعتی پیداوار اور زرعی مصنوعات میں اضافے کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ زرعی اور صنعتی شعبے کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صنعتی اور زرعی شعبے کے لئیپاور ڈویڑن کے اصلاحاتی پیکج کے حوالہ سے جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم کو بجلی کی پیداوار اور اس کے جامع اور موثر استعمال پر ممکنہ اصلاحاتی پیکج پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملکی صنعتی پیداوار کو بڑھانے کے لیے بجلی کی فراہمی کے حوالہ سے پاور ڈویژن جامع اور موثر پالیسی سفارشات تشکیل دے، صنعتی پیداوار سے متعلقہ تمام ادارے صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں، ملک میں بجلی کی پیداوار کے زیادہ سے زیادہ مثبت استعمال کو یقینی بنانے کے لیے پالیسی پر کام کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کا بہترین استعمال صنعتی مصنوعات اور زرعی پیداوار میں اضافہ کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے وزارت توانائی کو بجلی کی پیداوار کے موثر استعمال سے صنعتی اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دینے اور پاور ڈویڑن کو سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کی سہولت کے لیے مختلف سفارشات مرتب کرنے کی ہدایات دیں۔
اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطائ اللہ تارڑ ،وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویڑن احد خان چیمہ، مشیر برائیصنعت ہارون اختراور دیگر متعلقہ سرکاری عہدیداران ، افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔
