33.2 C
Islamabad

بااختیارخواتین ملکی معاشی ترقی کی ضمانت ہیں، صدر لیک شور کلب سادات شاہ

خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرکے بااختیار بنایا جاسکتا ہے، صدر، سیاحت برائے بین المذاہب امن و ترقی

اسلام آباد: صدر، سیاحت برائے بین المذاہب امن و ترقی و صدر لیک شور کلب سید سادات حسین شاہ نے کہا ہے کہ بااختیار اور قائدانہ صلاحیتوں کی حامل خواتین ملکی معاشی ترقی کی ضمانت ہیں۔ لیک شور سٹی میں ہم خواتین کی شمولیت، بااختیاری اور ترقی کے اصولوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ ہم صرف ایک کمیونٹی نہیں بلکہ سب کے لیے ایک مضبوط مستقبل تعمیر کر سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیک شور سٹی ہیڈ آفس میں خواتین کی قیادت اور بااختیاری پر منعقدہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیشن میں دو قابلِ ذکر خواتین ڈاکٹر افشاں ملک جو اجمیر شریف کی پہلی خاتون خلیفہ ہیں اور رومانہ چوہدری سی ای او گرو جنگ ویمن پراسپیرٹی نے بھی شرکت کی۔ دونوں مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مقصد، ہمت اور سماجی تبدیلی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جب خواتین عملی میدان میں آگے آئیں گی تو ملک تیزی سے ترقی کرے گا۔ خواتین کو کام کے دوران محفوظ اور پراعتماد ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے جو انہیں معاشرے میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین