37.1 C
Islamabad

حکومتِ گلگت بلتستان عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے برقیات کے شعبے میں اصلاحات اور ترقیاتی اقدامات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

معاونِ خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے سیکریٹری برقیات صفدر خان سے ملاقات کی،جس میں خطے میں توانائی کے جاری اور مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر معاون خصوصی ایمان شاہ نے کہا کہ حکومتِ گلگت بلتستان عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے برقیات کے شعبے میں اصلاحات اور ترقیاتی اقدامات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے مؤثر استعمال، نئے پاور پروجیکٹس کی تکمیل اور موجودہ انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے بین الادارہ جاتی تعاون ناگزیر ہے۔

سیکریٹری برقیات صفدر خان نے معاون خصوصی کو محکمے کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے متعدد منصوبے حتمی مراحل میں ہیں۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مفاد میں برقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین