26.7 C
Islamabad

راولپنڈی تعلیمی بورڈکے چیئرمین محمد عدنان خان کی تین سالہ مدت پوری ہونے پر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے الوداعی پارٹی کا اہتمام

راولپنڈی: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے چیئرمین محمد عدنان خان کی تین سالہ مدت پوری ہونے پر ان کی غیر معمولی اور بے مثال خدمات کے اعتراف میں ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن راولپنڈی نے پر تکلف الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا۔ صدر ایسوسی ایشن چوہدری عمران یونس گجر اور جنرل سیکرٹری چوہدری معاف علی مبارک نے انہیں پورے اعزاز کے ساتھ شیلڈ پیش کی۔

چیئرمین محمد عدنان خان نے اپنی تعیناتی کے آخری روز بھی فرائض کی انجام دہی کی اور بورڈ میں بھرپور دن گزارا۔ انہوں نے تمام برانچز میں فرداً فرداً ملازمین افسران سے ملاقات کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ تمام ملازمین اور افسران نے چیئرمین کو شاندار انداز میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے الوداع کیا۔ اپنی تعیناتی کی مدت کی تکمیل پر وہ اپنے اساسی محکمہ کوجوائن کرنے جارہے ہیں۔

 

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین