26.7 C
Islamabad

چائنا موبائل کے تحت ’گلوبل پارٹنرز کانفرنس 2025‘ میں چار بڑے اقدامات کا اعلان

چائنا موبائل کے تحت ’گلوبل پارٹنرز کانفرنس 2025‘ میں چار بڑے اقدامات کا اعلان

چائنا موبائل کمپنی کے تحت چین کے شہر گوانگژو میں گلوبل پارٹنرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کانفرنس 2013 سے ہر سال منعقد کی جا رہی ہے جس میں کمپنی اور اس کے شراکت داروں کی ٹیکنالوجی میں جدت اور ڈیجیٹل و انٹیلی جنٹ کے میدان میں کامیابیوں کو پیش کیا جاتا ہے۔ چائنا موبائل کے چیئرمین یانگ جی (Yang Jie) نے اس کانفرنس میں ”Carbon-Silicon Symbiosis: Co-Creating the AI+ Era “ کے عنوان سے کلیدی خطاب کیا۔

پاکستان میں اس کی ذیلی کمپنی زونگ فورجی نے کا نفرنس میں پیش کیے گئے“چائنیز سالوشنز”کو پاکستان میں متعارف کرانے کے عزم کا اظہار کیاہے تاکہ انفارمیشن سروسز اور ٹیکنالوجی میں جدت کے حوالے سے اپنی پوزیشن کو مزیدمستحکم بنایا جا سکے۔

چائنا موبائل نے کانفرنس میں چار بڑے اقدامات کا اعلان کیاہے جن کا تعلق مصنوعی ذہانت، بین الاقوامی برانڈنگ، کوانٹم کمیونیکیشنز اور ڈیجیٹل وانٹیلی جنٹ طرزِ زندگی سے ہے۔ کمپنی نے ” اے آئی پلس ایکشن پلان ‘‘ اور ” اے آئی پلس ایکولوجیکل الائنس “کے جدید ورژن متعارف کرائے جس کے تحت وہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر مصنوعی ذہانت پر مبنی نئے بزنس ماڈلز اور ایپلیکیشنز تیار کرے گی۔

اس دوران چائنا موبائل نے اپنے نئے عالمی برانڈ ”سی موبائل‘‘ (CMobile) کا بھی آغاز کیا جو اس کی عالمی حکمت عملی میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ یہ برانڈ (فور سی) کی حکمت عملی یعنی (کسٹمر، کوآپریشن، کری ایشن اور کنیکشن) کی عکاسی کرتا ہے، جس کے ساتھ کمپنی نے انٹرنیشنل ایکولوجیکل الائنس بھی قائم کیا۔

کوانٹم کمیونیکیشن کے میدان میں، چائنا موبائل نے”لائٹ اپ 100 سٹیز“کوانٹم ٹیسٹ نیٹ ورک اور کوانٹم ایکولوجیکل الائنس کے منصوبے کا اعلان کیا، جس کا مقصد صنعتی اشتراک کو فروغ دینا اور چین کے کوانٹم کمیونیکیشن سسٹم کی ترقی کو تیز کرنا ہے۔مزید برآں، کمپنی نے ”چائنا موبائل اے آئی گو(AiGou)“موبائل لو شاپنگ اور ڈیجیٹل۔انٹیلی جنٹ لائف مال ایکولوجیکل الائنس بھی متعارف کرایا۔ اس منصوبے کے ذریعے صارفین کو ایک جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا جو کنکشن، ایپلیکیشنز، صارف کے حقوق اور ہارڈویئر پر مبنی تجربہ پیش کرے گا۔

گزشتہ دو سال کے عرصہ میں چائنا موبائل نے اپنی تبدیلی کے عمل کو تیز کیا ہے جس کے تحت اس نے ڈوئل100Gbps نیٹ ورکس اور کمپیوٹنگ پاور نیٹ ورکس جیسے جدید انفراسٹرکچر میں اپنی برتری کو مضبوط کیا۔ کمپنی نے“چائنا موبائل اے آئی جیا(AiJia)“ موبائل لو ہوم او ر ”5G لیڈرشپ پلان“ پر عملدرآمد کرتے ہوئے اے آئی سے منسلک سروسز کو فروغ دیا اور انفارمیشن کنزمپشن کے لیے نئی پراڈکٹس متعارف کرائیں۔یہ اقدامات چائنا۔پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے مشترکہ ترقیاتی اہداف میں تعاون کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

مستقبل میں چائنا موبائل کی ذیلی کمپنی زونگ فورجی اپنے مرکزی ادارے کی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو تیز کرے گی۔ زونگ فورجی ایک ممتاز انفارمیشن سروسز اور ٹیکنالوجی انوویشن کمپنی بننے کے اپنے وژن کے تحت فورجی نیٹ ورک کی بہتری، مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، اورانڈسٹریل سالوشنز کے نفاذ پر کام جاری رکھے گا تاکہ چین اور پاکستان کے درمیان ایک جدید اور باہمی ترقی پر مبنی کمیونٹی تشکیل دی جا سکے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین