28.6 C
Islamabad

پاکستان پیپلز پارٹی اتحادی جماعت ہے ، تعلقات کو احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد سے گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وفد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان ، نیئر بخاری، ندیم افضل چن اور سید علی قاسم گیلانی شامل تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو ہم احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ،وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال، مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین