اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایمپلائیز کنفیڈریشن (ایپنک) کے نومنتخب چئیرمین محمد صدیق انظر سمیت دیگر عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سے عہدے کا حلف لیا اورصحافیوں کے حقوق کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
گذشتہ روز انفارمیشن سروس اکیڈمی اسلام آباد میں اپینک کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے وزارت دفاع سینیٹر محمد طلحہ محمود، شام کے سفیر رامز العری، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروسز اکیڈمی عمرانہ وزیر،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جنرل/ پی آئی او مبشرحسن، ڈائریکٹرخواجہ معاذ، ڈائریکٹر زوبیہ، ڈائریکٹر فیڈرل ہائوسنگ فاونڈیشن عمرسیال، پی ایف یو جے (دستور) کے صدر حاجی محمد نوازرضا، پی ایف یوجے(ورکر) کی صدر ڈاکٹرسعدیہ کمال، پی ایف یوجے (رانا عظیم) کی نائب صدرفرحت فاطمہ، نایاب لیب کے سی ای او ڈاکٹر ظہیرالدین شیخ سمیت اہم سیاسی و سماجی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت آزادیِ اظہارِ رائے اور ذمہ دارانہ صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ میڈیا اور حکومت کا تعلق شراکت داری کا ہے، تصادم کا نہیں۔ ہم صحافت کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل اور صحافتی معیار کو بہتر بنانے میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا اور اسرائیل و فلسطین کے درمیان امن معاہدے کیلئے پاکستان کی کاوشوں کا بھی حوالہ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کی تعریف ہماری حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تقریب کے اختتام پر وزیرِ اطلاعات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے صحافیوں اوراہم شخصیات کو ایپنک کی جانب سے ایوارڈز بھی تقسیم کئے اور اپینک کی نئی قیادت کے ساتھ گروپ فوٹو لیا۔ اس موقع پر خصوصی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں سینیٹر طلحہ محمود نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی اور نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے
