مینگورہ: سوات موٹر وے پر خانہ بدوشوں کا ٹرک کھائی میں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر بچے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ٹرک میں سوار تمام افراد خانہ بدوش تھے، جن کا تعلق سوات بحرین سے ہے۔
