24.9 C
Islamabad

سماجی تنظیم پودا کے زیر اہتمام لوک ورثہ اسلام آباد میں سہ روزہ دیہی خواتین لیڈرشپ ٹریننگ کانفرنس کا افتتاحی اجلاس

راولپنڈی: سماجی تنظیم پودا کے زیر اہتمام لوک ورثہ اسلام آباد میں 18 ویں سہ روزہ دیہی خواتین لیڈرشپ ٹریننگ کانفرنس کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پودا کی رہنما بسم اللہ ارم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب میں سب کچھ کھونے کے باوجود پاکستانی دیہی خواتین کی امیدیں اور خواب پائیدار رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حوصلے کے ساتھ اپنے گھر اور زندگیاں دوبارہ تعمیر کیں اور پودا کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ بسم اللہ ارم نے کہا کہ ہم دیہی خواتین ان گمنام ہیرو ہیں جو شہروں کی حفاظت اپنی جان و مال کی قربانی دے کر کرتی ہیں۔

کانفرنس میں ملک بھر کے چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے 500 سے زائد خواتین رہنماﺅں نے شرکت کی۔ سماجی تنظیم پودا کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمینہ نذیر نے تمام خواتین کا خیرمقدم کیا اور ان کی کمیونٹی حقوق، سماجی انصاف اور دیہی خواتین کی خودمختاری میں اہم کردار کو سراہا۔

نادرا کی نمائندہ معظمہ یوسف نے پیدائش کی رجسٹریشن کی اہمیت پر زور دیا اور بتایا کہ بالغوں کی شناخت کا 98 فیصد احاطہ ہو چکا ہے لیکن بچوں کی رجسٹریشن صرف 46 فیصد ہے، خاص طور پر لڑکیوں کی رجسٹریشن بڑھانے کی ضرورت ہے۔قانونی شناخت اور صنفی تشدد سے بچاﺅ کے موضوع پر ایک اجلاس میں نیشنل کمیشن فار سٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن ام لیلیٰ اظہر نے خواتین رہنماﺅں کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے دیہی خواتین کے لیے پہلی زرعی مردم شماری کی اہمیت کو اجاگر کیا جو پالیسی سازی میں مدد دے گی۔ انہوں نے ثمینہ نذیر کی کانفرنس کے انعقاد کی کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ دیگر مقررین نے قانونی شناخت کو بنیادی حق قرار دیتے ہوئے، پیدائش کی رجسٹریشن اور قومی شناختی کارڈ کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ خواتین اور لڑکیوں کو امتیاز اور تشدد سے بچایا جا سکے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین