دبئی: وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ آئی ٹی یو کی آئی سی ٹی ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی 14 فیصد بہتری اور یو این ای گورنمنٹ انڈیکس میں 14 پوزیشن کا اضافہ ہوا۔پاکستان عالمی شراکت داروں کو فائیو جی ، فائبر نیٹ ورک اوراے آئی انوویشن ہبز سمارٹ ڈیوائس مینوفیکچرنگ اور سپیشل ٹیکنالوجی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دے رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو جیٹکس دبئی 2025‘‘ میں کلیدی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان عالمی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں ماڈل بن رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ اور نیشنل ڈیجیٹل اتھارٹی کے ذریعے ملک میں موثر ڈیجیٹل نظام قائم کیا گیا، مضبوط کنیکٹیویٹی کے بغیر کوئی مصنوعی ذہانت کامنصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔
شزا فاطمہ نے کہا کہ آئی ٹی یو کی آئی سی ٹی ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی 14 فیصد بہتری، یو این ای گورنمنٹ انڈیکس میں 14 پوزیشن کا اضافہ ہوا، موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں خواتین کی شراکت میں اضافہ ہوا،8 ملین مزید خواتین آن لائن آئیں ۔
