واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے سنا ہے کہ اب پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ چل رہی ہے، مجھے اسے واپس آکر دیکھنا ہوگا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا سے اسرائیل جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پھر ایک اور کوشش کروں گا کیونکہ میں جنگیں حل کرنے میں ماہر ہوں۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ ٹیرف کی مدد سے روکی تھی۔
