پشاور: خیبر پختون خوا کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے 4 امیدوار سامنے آ گئے، انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس پیر کی صبح 10 بجے منعقد ہو گا۔ پی ٹی آئی کے امیدوار سہیل آفریدی، مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہاں یوسف، پی پی کے ارباب زرک اور جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمٰن نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
کاغذاتِ نامزدگی سیکریٹری خیبر پختون خوا اسمبلی کے پاس جمع کرائے گئے۔ اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے چاروں امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔
