33.6 C
Islamabad

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کی مذمت

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلا اشتعال جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اتوار کے روز جاری اپنے ایک مذمتی بیان میں پاک فوج کی جانب سے افغانستان کو دلیرانہ جواب پر بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور خطے میں ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے مگر پاکستان کی سا لمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ، پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ افغان جارحیت کا جواب پاک افواج نے ہمیشہ کی طرح جرات،دانشمندی اور قومی اتحاد سے دیا ہے ، افغان جارحیت کا جواب اس بات کا پیغام ہے کہ پاک سرزمین امن کی ضامن ہے ،کمزوری کی علامت نہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان کی سرحدیں مقدس امانت ہیں اور ان کی حفاظت ہر پاکستانی کا فرض ہے ،پاک فوج پوری قوم کی عزت ،غیرت ،عزم اور وقار کی علمبردار ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین