بیجنگ: چین اور سعودی عرب اس ماہ کے وسط اور آخر میں سعودی عرب میں مشترکہ بحری تربیتی مشقیں کریں گے، جنہیں ’بلو سورڈ‘ یا ’نیلی تلوار‘ کا کوڈ نام دیا گیا ہے۔ یہ اعلان جمعہ کو چینی وزارتِ دفاع کے ترجمان جیانگ بِن نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
ترجمان کے مطابق یہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تیسری مشترکہ تربیتی مشقیں ہیں جن کا مقصد بحری حربی مہارتوں اور حکمت عملیوں کے تبادلے کو فروغ دینا اور دوطرفہ دوستی و تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔
