28.6 C
Islamabad

امریکی صدر ٹرمپ غزہ جنگ بندی کا جشن منانے اتوار کو اسرائیل پہنچیں گے، مصر بھی جائیں گے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ جنگ بندی کو اپنی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے اس کا جشن منانے مشرق وسطیٰ جائیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ اتوار کو اسرائیل پہنچیں گے جہاں وہ غزہ امن منصوبے کی کامیابی پر جشن منائیں گے اور ممکنہ طور پر اسرائیلی یرغمالیوں کو ان کی رہائی پر خوش آمدید کہیں گے۔

اس کے بعد امریکی صدر مصر جائیں گے جہاں اس تاریخی جنگ بندی معاہدے پر فریقین نے طویل مذاکرات کے بعد اتفاق کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ مصر میں غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر طے ہونے والے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے پر حماس اور اسرائیل نے اتفاق کرتے ہوئے جنگ بندی کا نفاذ کردیا ہے اور اسرائیل اور حماس امریکی صدر کے مذاکراتی کردار کو سراہ چکے ہیں جبکہ عرب میزبان ممالک میں ان کے لیے خیرمقدمی تقاریب کی توقع ہے۔ عالمی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اس معاہدے کا کریڈٹ تو لے رہے ہیں مگر حقیقی امن اس وقت ہی ممکن ہوگا جب وہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر دباﺅ ڈالیں گے کہ جنگ بندی کے بعد بمباری دوبارہ شروع نہ کریں۔

دوحہ انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر محمد المصری نے کہا کہ امید ہے ٹرمپ نیتن یاہو کو باور کرائیں گے کہ اب جنگ کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین