35.5 C
Islamabad

سی ڈی اے چڑیا گھر کی زمین وائلڈ لائف سے واگزار کرائے ۔ اجمل بلوچ

ایف آئی اے کی ایف آئی آر کے مطابق ملزمہ کو کیوں گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا ۔ خالد چوہدری

تھا نہ کسار میں درج ایف آئی آر پر ابھی تک کوئی ایکشن نہیں ۔ راجہ ذوالفقارـ کامران کاکا خیل

چڑیا گھر کی جگہ ہفتہ وار بازار لگانا اختیارات سے تجاوز ہے – احمد خان ۔ الطاف شاہ

اسلام آباد: آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد سے صدر اجمل بلوچ ۔ سیکرٹری و سابق سینئر نائب صدر آئی سی سی آئی خالد چوہدری ۔ ستارہ مارکیٹ کے صدر سید الطاف شاہ ـ کراچی کمپنی کے صدر راجہ ذو الفقار -ایف ٹین مرکز کے صدر احمد خان – جی ٹین مرکز کے صدر کامران کاکا خیل – آئی ایٹ مرکز کے صدر چوہدری وحید چیمہ اور آب پارہ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری اختر عباسی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے اور جانوروں کے حقوق کے نام پر چڑیا گھر بند کرنے والی شخصیت کے خلاف ایف آئی اے نے فراڈ ۔ سرکاری رقم کا نا جائز استعمال سرکاری خزانے کو نقصان وغیرہ کی ایف آئی آر درج کی ہے ۔

پیر سوہاوہ میں اسلام آباد کا مشہور ریسٹورنٹ مونال بھی اسی نے بند کرایا تھا اور بعد میں مونال کی زمین پر کھوکھے بنانے کی کوشش کی ۔ مونال ریسٹورنٹ اسلام آباد کا آئی کون سمجھا جاتا تھا ۔ جسے ختم کرانے کے لئے موصوفہ نے اہم کردار ادا کیا تھا ۔

اسلام آباد کا چڑیا گھر بھی میں اسی شخصیت نے جانوروں کے حقوق کے نام پر بند کرا دیا تھا ۔ ہاتھی ایکسپورٹ کر دیا گیا۔ شیر لاہور شفٹ کرتے ہوئے آگ لگا کر مار دیئے گئے۔ پانچ سو سے زائد جانور چوری کر لئے گئے وائلڈ لائف کی اسی شخصیت کے خلاف چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تھانہ کہسار میں ایف آئی آر درج کی گئی لیکن اتنی با اثر شخصیت کے خلاف آج تک پولیس نے کوئی کاروائی نہ کی ہے اربوں روپے کی چڑیا گھر کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے اور وہاں پر ہفتہ وار بازار لگا دیا گیا ہے جو کہ اختیارات کا تجاوز ہے اور ڈی ایم اے کے اختیارات میں مداخلت ہے ۔ حیرت کی بات ہے کہ ابھی تک دو ایف آئی آر کٹ چکی لیکن اس کے خلاف ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ۔

انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمہ کو فوری طور پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ۔ انہوں نے چیرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا سے مطالبہ کیا ہے کہ موصوفہ کے قبضہ سے چڑیا گھر کی اربوں روپے کی زمین واگزار کرائی جائے اور چڑیا گھر بحال کیا جائے ۔ ورنہ تاجر برادری اور اسلام آباد کے شہری سخت احتجاج کریں گے۔

مزیداسی طرح کی
Related

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین