27.7 C
Islamabad

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، صوبے کی سیاسی اور امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اور سینئر سیاستدان مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی و امن و امان کی صورتحال سمیت متعدد اہم امور پر تفصیلی مشاورت اور تبادلہ خیال کیا گیا۔۔

جمعہ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں جاری آپریشنز، صوبے میں امن و امان کے چیلنجز اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے استعفے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے سینیٹ ، چترال اور ہری پور میں صوبائی اسمبلی کے ضمنی الیکشن ، سیاسی جماعتوں کے اتحاد اور اس کے ممکنہ سیاسی اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین