33.6 C
Islamabad

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، مجموعی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں مجموعی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم نے شرکت کی۔

اجلاس میں فنانس اور ایف بی آر کی ٹیم نے مالی سال 26 کی پہلی سہ ماہی کے اعدادوشمار پیش کئے۔ شرکا کو آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ہونے والی حالیہ بات چیت کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے سیلاب سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باوجود معیشت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین