33.6 C
Islamabad

اسلام آباد میں جرمن سفارت خانہ کے زیر اہتمام جرمن یوم یکجہتی کی تقریب

اسلام آباد: اسلام آباد میں وفاقی جمہوریہ جرمنی کے سفارت خانے نے ایک باغیچے کے استقبالیہ میں جرمن اتحاد کا دن جوش و خروش سے منایا۔ یہ دن 3 اکتوبر 1990 کو مشرقی اور مغربی جرمنی کے باضابطہ اتحاد کی یاد میں منایا جاتا ہے جو 41 سال کی علیحدگی کے خاتمے اور جرمنوں کو ایک مربوط قوم میں متحد کرنے کا ایک شاندار موقع ہے۔

اپنے خطاب میں، جرمن سفیر اینا لیپل نے اس اہم لمحے کے بعد سے ہونے والی نمایاں کامیابیوں اور پیشرفت کو اجاگر کرتے ہوئے، جرمن دوبارہ اتحاد کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اپنی تقریر میں، سفیر نے زور دیا کہ جرمنی کے دنیا بھر کے دوستوں اور شراکت داروں کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار ہیں۔ ان دوستوں میں سے ایک پاکستان ہے جس کے شاندار لوگ ہیں۔

جرمنی کے ہائیڈلبرگ میں یونیورسٹی کے دنوں کے بارے میں علامہ اقبال کی مشہور نظم "ایک شام” کا حوالہ دینے کے بعد، انہوں نے پاکستان اور جرمن تعلقات کی کامیابیوں اور صلاحیت دونوں پر روشنی ڈالی۔

مہمان خصوصی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے جرمنی کے عوام کو اس 35 ویں جرمن اتحاد کے دن پر مبارکباد دی اور پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تقریب کی میزبانی جرمن سفیر نے کی اور پاکستان اور عالمی برادری کے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ شرکاءمیں جرمن کاروباری اداروں، فاونڈیشنز اور پاکستان میں کام کرنے والی تنظیموں کے نمائندے بھی شامل تھے۔ معزز شرکاء میں سفارتی، عسکری، سیاسی، اقتصادی، انسانی اور میڈیا کے شعبوں کے معززین، اعلیٰ حکام اور نمائندے شامل تھے، جو جرمنی اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔

وفاقی جمہوریہ جرمنی کا سفارت خانہ تمام شرکاءکا ان کی موجودگی اور شراکت کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے، جس نے جرمنی کے یوم یکجہتی کے جشن کو ایک یادگار شام بنا دیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین