35.5 C
Islamabad

آذربائیجان صدرارتی ایڈ منسٹریشن کی ڈپٹی چیف مادام لیلا محمدووا سے آذربائیجان پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے صدر وقار بختاوری کی قیادت میں پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے وفد کی ملاقات

آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ پر اتفاق

باکو ()جمہوریہ آذربائیجان صدرارتی ایڈ منسٹریشن کی ڈپٹی چیف مادام لیلا محمدووا سے آذربائیجان پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر وقار بختاوری کی قیادت میں پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں چیئرمین چیمبرظفر بختاوری، عابد بختاوری اور حارث بختاوری بھی شامل تھے۔ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

مادام لیلا محمدووا نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان پاکستان کو اپنا قریبی دوست اور قابلِ اعتماد شراکت دار سمجھتا ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ دونوں ممالک کے نجی شعبے اب تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ آذربائیجان کی معیشت میں توانائی، سیاحت، زراعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں،

وقار بختاوری نے اس موقع پر پاکستان کی مارکیٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت ہے جہاں آذربائیجان کے سرمایہ کاروں کے لیے صنعتی، توانائی، آئی ٹی، فارماسیوٹیکل اور زرعی شعبوں میں بے پناہ مواقع دستیاب ہیں۔ دونوں ممالک کے کاروباری طبقات کے درمیان روابط بڑھانے سے نہ صرف دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا بلکہ خطے میں اقتصادی تعاون کو بھی تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان جوائنٹ چیمبر دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان کاروباری وفود کے تبادلے، تجارتی نمائشوں اور سرمایہ کاری کانفرنسز کے انعقاد کے ذریعے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے سرگرم کردار ادا کرے گا۔مادام لیلا محمدووا نے چیمبر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ آذربائیجان حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان معاشی شراکت کو عملی شکل دی جا سکے۔مادام کو چیمبر کی یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی اور مشترکہ عزم ظاہر کیا گیا کہ آذربائیجان اور پاکستان کے تعلقات کو نئے دور میں داخل کیا جائے گا۔

باکو ،،، آزر بائیجان صدارتی ایڈمنسٹریشن کی ڈپٹی چیف مادام لیلامحمدووا سے آزر بائیجان پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر وقار بختاوری ملاقات کے موقع پر چیمبر کی یادگاری شیلڈئ پیش کر رہے ہیں ۔اس موقع پر ظفر بختاوری ،عابد بختاوری اور حارث بختاوری بھی موجود ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین