ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سےیوکرین کو ٹوما ہاک میزائلو ں کی فراہمی جنگ کو ایک نئے اور بالکل مختلف مرحلے پر لے جائے گی ۔
تاس کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ایک بریفنگ میں کہا کہ صدر ولادی میر پیوٹن نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ امریکی فوجیوں کی براہ راست شمولیت کے بغیر یوکرین کی طرف سے روس کے خلاف ٹوماہاک میزائلوں کا استعمال ناممکن ہے اور اگر یوکرین کی طرف سے روس کے خلاف ٹوما ہاک میزائل استعمال کئے جاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ جنگ ایک بالکل نئے اور معیار کے لحاظ سے مختلف مرحلے میں داخل ہو جائے گی یہاں تک اس میں روس اور امریکا ایک دوسرے کے مد مقابل ہوسکتےہیں۔
واضح رہے کہ روسی صدر قبل ازیں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ یوکرین کو ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے کا ممکنہ امریکی فیصلہ روس اور امریکا کے تعلقات میں مثبت رجحانات کو نقصان پہنچائے گا۔
