28.6 C
Islamabad

نور زمان کا بڑا اپ سیٹ، اوپن سکواش کلاسک 2025 کے فائنل میں پہنچ گئے

اسلام آباد :پاکستان کے ابھرتے ہوئے سکواش سٹار نور زمان نے امریکہ میں جاری اوپن سکواش کلاسک 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی نمبر 20 اور ایونٹ کے ففتھ سیڈڈ گریگوار مارشے کو اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔74,000 ڈالر انعامی رقم پر مشتمل پی ایس اے برانز لیول ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے سکواش سٹار نور زمان نے انتہائی سنسنی خیز اور سخت مقابلے کے بعد فرانسیسی حریف کو 2-3 سے شکست دی۔ یہ مقابلہ 75 منٹ تک جاری رہا، نورزمان کی فتح کا سکور 5-11، 11-5، 6-11، 11-9 اور 10-12 رہا۔نور زمان نے پہلا گیم جارحانہ انداز میں جیت کر آغاز کیا

لیکن مارشے نے واپسی کرتے ہوئے مقابلہ برابر کر دیا۔ میچ کا فیصلہ پانچویں اور آخری رائونڈمیں ہوا جہاں نور زمان نے میچ پوائنٹس بچاتے ہوئے10-12 سے فتح حاصل کی۔یہ فتح نور زمان کے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابیوں میں شمار کی جا رہی ہے۔ وہ پاکستان کے لیجنڈری سکواش کھلاڑی قمر زمان کے پوتے ہیں۔اب نور زمان فائنل میں ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ میکسیکو کے لیونیل کارڈیناس کے خلاف ایکشن میں ہوں گے ، جو اس وقت عالمی رینکنگ میں نمبر 15 پر موجود ہیں۔نور زمان کی اس کامیابی نے نہ صرف ان کے کیریئر کو نئی جہت دی ہے بلکہ پاکستان کے لیے بھی عالمی سکواش میں واپسی کی امیدیں روشن کر دی ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین