35.5 C
Islamabad

اسلام آباد میں جدید سلاٹر ہاؤس کی عدم موجودگی میں اسلام آباد اور کوالالمپور کے مابین 200 ملین ڈالر کا گوشت ایکسپورٹ معاہدہ سوالیہ نشان ہے، خورشید احمد قریشی

اسلام آباد : آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر خورشید احمد قریشی نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور ملائیشیا کے درمیان ہونے والے 200 ملین ڈالر کا گوشت برآمد (میٹ ایکسپورٹ) معاہدے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تاحال کوئی فعال اور معیاری سلاٹر ہاؤس موجود نہیں، جس کے باعث اس معاہدے پر عمل درآمد کے عملی پہلو شدید سوالات کو جنم دے رہے ہیں۔
صدر آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن خورشید احمد قریشی نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں جدید سہولیات سے آراستہ سلاٹر ہاؤس کا قیام نہ ہونے کے باعث گوشت کے معیار، صفائی، فوڈ سیفٹی اور حلال سرٹیفیکیشن کے تقاضے پورے کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’جب بنیادی انفراسٹرکچر ہی موجود نہیں تو حکومت کس طرح گوشت برآمد کرنے کی یقین دہانیاں کرا رہی ہے؟‘‘
خورشید احمد قریشی نے مزید وضاحت کی کہ آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن گزشتہ کئی دہائیوں سے اسلام آباد کے سیکٹر I-11/4 میں جدید سلاٹر ہاؤس کے قیام کے لیے کوشاں ہے، تاہم بدقسمتی سے اس منصوبے پر آج تک کوئی عملی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ منصوبہ بروقت مکمل کر لیا جاتا تو آج اسلام آباد میں گوشت برآمد کرنے کے لیے درکار بنیادی ڈھانچہ موجود ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے مقامی تاجر اور قصاب برادری عرصہ دراز سے اس مسئلے کے حل کا مطالبہ کر رہی ہے، مگر متعلقہ اداروں کی عدم توجہی کے باعث دارالحکومت میں گوشت کی سپلائی اور معیار دونوں متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے مقامی گوشت تاجروں کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے، انہیں گوشت ایکسپورٹ کے لیے مواقع فراہم نہیں کیے جا رہے، حالانکہ وہ بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
خورشید احمد قریشی نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد کے سیکٹر I-11/4 میں فوری طور پر جدید سلاٹر ہاؤس کے قیام کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ شہر میں ذبح شدہ گوشت کی کوالٹی اور برآمد کے لیے مطلوبہ معیار پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین