25.4 C
Islamabad

پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور ان کی جلد اور محفوظ واپسی کے لیے اتحادی ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد :ترجمان دفترخارجہ نے اسرائیل کی جانب سے عالمی صمود فلوٹیلا کو روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور ان کی جلد اور محفوظ واپسی کے لیے اتحادی ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے،اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔جمعرات کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے عالمی صمود فلوٹیلا کو روکنے کی شدید مذمت کرتا ہے یہ فلوٹیلا انسانی ہمدردی کے اہم مشن پر تھا اور یہ عالمی یکجہتی اور اخلاقی عزم کی علامت ہے۔

اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے دیگر 15 ممالک کے ساتھ مل کر16 ستمبر کو ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں فلوٹیلا کی سلامتی اور اس پر سوار افراد کی حفاظت کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فلوٹیلا پر موجود پاکستانی شہریوں کی سلامتی اور فلاح حکومت پاکستان کے لیے اولین ترجیح ہے چونکہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا،

اس لیے ہم خطے میں اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ پاکستانی شہریوں کی فوری رہائی اور ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے،ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور ان کی جلد اور محفوظ واپسی کے لیے اتحادی ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین