26.7 C
Islamabad

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ کی سعودی ڈیٹا و آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی کے صدر ایکسیلینسی عبداللہ بن شرف الغامدی سے ملاقات

ریاض :وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے سعودی ڈیٹا و آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی (SDAIA) کے صدر ایکسیلینسی عبداللہ بن شرف الغامدی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات پاکستان-سعودی عرب ٹیکنالوجی تعاون اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس میں سعودی وژن 2030 اور پاکستان کی نیشنل اے آئی پالیسی 2025 کے تناظر میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔گفتگو میں اے آئی کیپسٹی بلڈنگ کے حوالے سے سعودی ماڈل ’’ون ملین سعودیز اِن اے آئی‘‘ سے استفادہ پر غور کیا گیا جبکہ پاکستان میں ایک ملین اے آئی پروفیشنلز کی تربیت کے ہدف میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

اسی طرح اے آئی ریگولیشنز، گورننس اور پرائیویسی سینڈ باکس کے قیام پر مشترکہ ورکشاپس کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ اور نیشنل ڈیٹا ریپوزٹری کے قیام میں تکنیکی تعاون پر اتفاق رائے ہوا، جبکہ جائنٹ آر اینڈ ڈی فنڈز کے ذریعے زراعت، تعلیم، صحت اور سمارٹ سٹیز میں مشترکہ منصوبوں پر غور کیا گیا۔

مزید برآں، اردو اور عربی زبانوں میں لوکل لارج لینگویج ماڈلز کی تیاری میں اشتراک کی تجویز سامنے آئی۔ ڈیٹا اکانومی، ڈیٹا شیئرنگ اور نیشنل ڈیٹا بینک ماڈل کے تجربات کے تبادلے پر بھی بات چیت ہوئی، جس سے ڈیجیٹل تعاون کے نئے دروازے کھلنے کی توقع ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین