31.6 C
Islamabad

جن معاملات میں ہمیں خود پیشرفت اور اصلاحات کرنی چاہئیں اس کے لئے آئی ایم ایف ڈنڈا لے کر ہمارے پیچھے ہے , پیاف

لاہور:پاکستان انڈسٹری اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف)کے پیٹرن انچیف میاں سہیل نثار ،چیئرمین سید محمود غزنوی ،سینئر وائس چیئرمین مدثر مسعود چودھری اور وائس چیئرمین راجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ جن معاملات میں ہمیں خود پیشرفت اور اصلاحات کرنی چاہئیں اس کے لئے آئی ایم ایف ڈنڈا لے کر ہمارے پیچھے ہے ۔

اپنے مشترکہ بیان میںانہوں نے کہا کہ ہمارے معاشی نظام میںبہت سے بیگاڑہیں اور یہ دن بدن ابتر ہوتے جارہے ہیں ۔ معیشت کے حوالے سے ہر معاملے میں اصلاحات کی ضرورت ہے لیکن اداروں کی جانب سے صرف ڈنگ ٹپائو پالیسی اختیار کی جاتی ہے جس کا سارا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ہمیں قرض دیتا ہے تو ساتھ اصلاحات اور شفافیت کا کہتا ہے ہمیں ضرور اس پر عمل پیر اہونا چاہیے تاکہ ہماری معیشت حقیقی معنوںمیں اپنے پائوں پر کھڑی ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری کے عمل میں سست رفتاری سب کے سامنے ہے جبکہ بعض ادارے سالانہ اربوں روپے کا نقصان کر رہے ہیں جس کا بوجھ ٹیکس دینے والوں کو برداشت کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مکمل عزم نہیں دکھایا جائے گا معیشت کو درست سمت نہیں مل سکتی۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین