فیصل آباد :فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نئے صدر فاروق یوسف شیخ نے کہا ہے کہ ریکارڈ ہمیشہ ٹوٹنے کےلئے بنتے ہیں اور وہ اپنے دور میں موجودہ سٹاف کے ذریعے چیمبر کی بہتری اور ترقی کےلئے نئے اہداف حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ وہ چیمبر کے سینئر نائب صدر نوید اکرم شیخ اور نائب صدر عاصم منیر کے ہمراہ سٹاف کی تعارفی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے سٹاف کو اپنا دوست قرار دیا اور کہا کہ ہر شخص کو خوف خدا کے جذبے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ سٹاف کو خود احتسابی سے کام لیتے ہوئے فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ تنخواہ کے عوض پوری پرفارمنس دے رہے ہیں اور ان کی وجہ سے چیمبر کو فائدہ ہو رہا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مشترکہ کوششوں کا مقصد ممبران کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ شہر کے مسائل کو بھی حل کرنا ہے۔
