اسلام آباد :آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن گولڑہ روڈ فرنیچر مارکیٹ کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ رکن قومی اسمبلی ملک ابرار – مرکزی انجمن تاجران پنجاب/ راولپنڈی کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ- راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز راولپنڈی کے صدر سردار ثاقب – آئی سی سی آئی کے نائب صدر عرفان چوہدری- ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے سیکرٹری خالد چوہدری – آب پارہ کے جنرل سیکرٹری اختر عباسی اور جڑواں شہروں کے تاجر نمائندوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
رکن قومی اسمبلی ملک ابرار نے اس موقع پر کہا کہ مارکیٹ کے مسائل حل کراو¿ں گا اس سلسلے میں عنقریب مسائل ترجیحی بنیادوں پر میٹنگ کراو¿ں گا۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ اور اور پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ نے سی ڈی اے اور کنٹو نمنٹ افسران سے کہا کہ گولڑہ فرنیچر مارکیٹ گوناگوں مسائل سے دو چار ہے۔ ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر کرائے جائیں۔ سردار ثاقب – عرفان چو ہدری- سرپرست اعلی زاہد حسین اور نو منتخب صدر صابر اعوان نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ نام نہاد فرنیچر ایکسپو سے فرنیچر انڈسٹری تباہ ہورہی ہے انتظامیہ این او سی جاری نہ کرے۔
