33.6 C
Islamabad

خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ویمن چیمبر کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے، صدر آئی سی سی آئی

اسلام آباد :اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی ڈبلیو سی سی آئی) کے سالانہ اجلاس عام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار طاہر محمود نے آئی سی سی آئی کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے کے بنیادی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے آئی سی سی آئی کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ انٹرپرینیورشپ، سٹارٹ اپس اور کاروباری اقدامات کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ڈبلیو سی سی آئی کی سرگرمیوں کے لیے آئی سی سی آئی کے دروازے کھلے ہیں جن کا مقصد خواتین کی زیر قیادت کاروباری اداروں کو آگے بڑھانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی آئی کی قیادت کاروبار کرنے میں آسانی اور ملک کی معاشی خوشحالی کے لیے حکومت اور نجی شعبوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی آئی نے خواتین کو بااختیار بنانے اور اکیڈمیا -انڈسٹری کے تعاون کے فروغ کے لیے کئی اہم ایونٹس کی منصوبہ بندی کی ہے تاکہ نوجوان گریجویٹس کو ملازمت کے متلاشیوں کے بجائے ملازمت فراہم کرنے والوں میں تبدیل کیا جا سکے۔آئی سی سی آئی کی صدر کا خیرمقدم کرتے ہوئے آئی ڈبلیو سی سی آئی کی صدر ثمینہ فاضل نے انہیں آئی سی سی آئی کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کے دور میں آئی سی سی آئی اور آئی ڈبلیو سی سی آئی معاشی دھارے میں خواتین کے کردار کو مضبوط کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آئی ڈبلیو سی سی آئی 8 اور 9 نومبر 2025ء کو پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد میں دو روزہ ویمن انٹرپرینیورز ایکسپو کا انعقاد کر رہا ہے جس میں خواتین انٹرپرینیورز کی اختراعی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کی جائے گی۔

دونوں رہنمائوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئی سی سی آئی اور آئی ڈبلیو سی سی آئی کے درمیان قریبی تعاون سے خواتین کاروباریوں اور سٹارٹ اپس کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے جس سے جامع اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔قبل ازیں آئی سی سی آئی کے صدر نے آئی ڈبلیو سی سی آئی کے ایگزیکٹو ممبران میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں اسناد تقسیم کیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین