26.7 C
Islamabad

مضبوط اور متحد شام علاقائی سلامتی کے لئے فائدہ مند ہو گا ،شامی وزیر خارجہ

دمشق:شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کہا ہے کہ شام پر اسرائیلی حملوں کی وجہ سے بات چیت کو معمول پر لانا مشکل ہو گیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ شام کی حکومت کے لئے رکاوٹ کھڑی کر رہا اور حکومت کو جنوب میں فرقہ وارانہ تشدد میں اضافے کا سامنا ہے۔

شامی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایک مضبوط اور متحد شام علاقائی سلامتی کے لئے فائدہ مند ہو گاجس میں اسرائیل بھی شامل ہے ،تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ شامی عوام اسرائیلی حملوں سے حیرت زدہ ہیں ۔ فوجی کارروائی کے بعد شام اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے امکان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اسرائیل سمیت خطے میں کسی کے لیے خطرہ نہیں ہیں لیکن تعاون اور امن کی ہماری نئی پالیسیوں کو خطرات اور حملوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غیر قانونی گروپوں کی حمایت کی اور اس نے شامی حکومت کی راہ میں بدویوں اور دروز قبائل کے درمیان مسئلہ حل کرنے میں رکاوٹ ڈالی۔ اسرائیل نے جو کچھ کیا اس نے معاملات کو مزید پیچیدہ بنا دیا اور اس نے دروز قبائل کو بہت مشکل اور شرمناک پوزیشن میں ڈال دیا۔ انہوں نے کہا کہ شامی عوام نے ملک پر سے پابندیاں ہٹانے کے امریکی اقدام کا خیرمقدم کیا ہے ۔

یہ پابندیاں سابق حکومت پر لگائی گئی تھیں۔ انہوں نے شام کے بارے میں امریکی مؤقف کو آزادی کے دن سے لے کر اب تک ایک بہت ہی مثبت مؤقف قرار دیا ہے اور اسے شامی عوام کی طرف سے بہت زیادہ حمایت حاصل ہوئی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین