26.7 C
Islamabad

نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا ضروری ہے ، گورنربلوچستان

کوئٹہ :گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا ضروری ہے تاکہ وہ تیزی سے بدلتے ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے قابل بن سکیں۔ میڈیا لٹریسی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے واقفیت ایک دوسرے سے لازم و ملزوم تصورات ہیں۔

اس ضمن میں انڈیویجول لینڈز کی جانب سے ابھرتے ہوئے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، جدید مہارتیں سکھانے اور کیریئر کے انتخاب کے حوالے سے ان کو فکری رہنمائی کے مواقع تک رسائی حاصل کرنے کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہائوس کوئٹہ میں انڈیویجول لینڈز کے پروگرام منیجر سیف اللہ کھوسو کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،گورنر بلوچستان نے کہا کہ تمام معاشی و معاشرتی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی شرکت و شمولیت کو پالیسی سازی کا لازمی حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے.

ایک سوال کے جواب میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ معذور افراد اور ٹرانسجینڈرز بھی ہمارے سماج کا حصہ ہیں، ان کو بنیادی سہولیات اور ضروری مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اب ایک معذور شخص بھی لاکھوں لوگوں کی مدد اور خدمت کر سکتا ہے،وفد نے گورنر بلوچستان اپنے درپیش مشکلات اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا،گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ان کے مسائل کو غور سے سے سنا اور کے حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین