اسلام آباد :اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر سردار طاہر محمود نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ آئی سی سی آئی وفاقی دارالحکومت میں کاروباری آسانیوں کے فروغ کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فعال وکالت کا کردار ادا کرتا رہے گا، آئی سی سی آئی تاجروں اور صنعتکاروں کی مضبوط آواز کے طور پر کام جاری رکھتے ہوئے معاشی ترقی کو یقینی بنائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں ایک کیش اینڈ کیری کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔آئی سی سی آئی کی حالیہ کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی آئی تاجر برادری اور اسلام آباد کے رہائشیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہا ہے۔
