33.6 C
Islamabad

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 5,900 روپے اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد :ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,900 روپے اضافہ کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 3 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 5,900 روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 3 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت کی بھی 5,058 روپے اضافہ کے بعد 340,963 روپے سے بڑھ کر 346,021 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 312,560 روپے سے بڑھ کر 317,197 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 88 روپے اضافے کے بعد 4,792 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 76 روپے اضافہ کے بعد 4,108 ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,759 ڈالر سے بڑھ کر 3,818 ڈالر ہو گئی۔

مزیداسی طرح کی
Related

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین