25.4 C
Islamabad

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے آغاز سے قبل پاکستان ٹیم نے کولمبو میں بھرپور پریکٹس کی

کولمبو :آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے آغاز سے قبل پاکستان ٹیم نے کولمبو میں بھرپور پریکٹس کی۔ پی سی بی کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے اور آخری وارم اپ میچ سے قبل قومی ویمنز ٹیم نے کولمبو کرکٹ اسٹیڈیم میں ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں تین گھنٹے طویل پریکٹس کی۔

پریکٹس سیشن میں بیٹرز نے پاور ہٹنگ اور وکٹوں کے درمیان رننگ بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جب کہ کوچنگ اسٹاف نے باؤلرز اور فیلڈرز کو تکنیکی خامیوں کو دور کرنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔ نیٹ پریکٹس سے پہلے کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ بھی کی۔ پاکستان ویمنز ٹیم (کل) اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا دوسرا وارم اپ میچ کھیلے گی جب کہ ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کا پہلا میچ 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش سے ہو گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین