کولمبو :پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ٹاپ سپنرز سعدیہ اقبال اور سیدہ عروب شاہ نے ورلڈ کپ کے لیے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم اس بار نمایاں کارکردگی دکھا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سعدیہ اقبال نے اپنےبیان میں کہا کہ میگا ایونٹ کے لیے قومی ٹیم کی تیاری بہترین ہے۔ ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی سیریز کھیلنے سے بیٹرز کو مومنٹم ملا جبکہ باؤلرز نے بھی شاندار کھیل پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ کوالیفائرز، ٹریننگ کیمپ اور حالیہ سیریز نے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو مزید مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باؤلرز پر مکمل اعتماد ہے اور وہ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ سعدیہ اقبال نے امید ظاہر کی کہ قومی ویمنز ٹیم اس بار سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گی۔
