لاہور :وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں حفاظتی بندوں کی تعمیر و مرمت ریکارڈ مدت میں مکمل کر لی گئی۔ وزیر اعلی نے بہترین کارکردگی پرصوبائی وزیر آبپاشی کاظم علی پیرزادہ، سیکرٹری واصف خورشید اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دی۔ترجمان ایوان وزیر اعلی کے مطابق مظفر گڑھ کے نواحی علاقے نوراجہ بھٹہ بند کی تعمیر و مرمت مکمل اور بندمیں سیلاب سے پڑنے والے شگاف پر کر دیئے گئے ہیں۔
اسی طرح سیلاب سے متاثرہ1960 فٹ طویل حفاظتی بند کی تعمیر مکمل کرلی گئی ،نوراجہ بھٹہ بند پر 1250فٹ طویل شگاف پراورنوراجہ بھٹہ بند کو 3450فٹ تک مضبوط حفاظتی بند میں بدل دیاگیا۔موٹروے سائیڈ پر حافظ والا میں 23ہزار فٹ ڈسٹری بیوٹری ٹریک کی تعمیر و مرمت مکمل اور2 سڑکوں پر 410فٹ طویل شگاف بھی پر کرلئے گئے جبکہ33700فٹ طویل شگاف پر کرنے کا کام 80فیصد سے زائد مکمل وتیزی سے تکمیل جاری اورچوتھے نہر پر پڑنے والے 283فٹ شگاف کی تعمیر و مرمت بھی مکمل کر لی گئی ہے ۔
