24.9 C
Islamabad

بھکر ، ڈی پی او نے ٹریفک انسپکٹر کی شہریوں کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہونے پر معطل کر دیا

بھکر :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان نے انسپکٹر ٹریفک ارشد چھینہ کی شہریوں کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر فوری طور پر معطل کر دیا۔ ڈی پی او نے واضح کیا ہے کہ پولیس فورس کا ہر اہلکار عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور قانون کے دائرے میں رہ کر برتاؤ کرنے کا پابند ہے۔ بدسلوکی یا غیر اخلاقی رویے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس میں ڈسپلن اور عوامی خدمت اولین ترجیح ہے، اور ایسے واقعات برداشت نہیں کیے جائیں گے جو فورس کی ساکھ کو متاثر کریں۔

(اے پی پی)

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین