24.9 C
Islamabad

فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی ملتان زون کی کارروائی، فراڈ کیس میں ملوث ملزم گرفتار

ملتان:فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون نے کارروائی کرتے ہوئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول 50 ای بی عارفوالہ کے ہیڈ ماسٹر کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم ثنااللہ پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر خود کو مستحق ظاہر کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)سے 96 ہزار روپے فراڈ کے ذریعے وصول کیے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف سال 2020 میں کمپوزٹ سرکل ملتان میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور وہ اسی عرصہ سے ادارے کو مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم نے جعلسازی کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ترجمان ایف آئی اے نے مزید کہا ہے کہ ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ کرپشن اور دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین