اسلام آباد :تحریک آزادی کشمیر کے ممتاز رہنما، دانشور اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ جمعہ کو اسلام آباد میں ادا کی گئی۔پروفیسر بٹ بدھ کی شام بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے علاقے سوپور میں انتقال کر گئے تھے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نماز جنازہ کا اہتمام کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ نے کیا تھا۔
نماز جنازہ میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوا
ر الحق ، تحریک نوجوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ گل اور حریت رہنمائوں سمیت راولپنڈی ، اسلام آباد میں مقیم کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ نماز جنازہ سے قبل سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی نے تحریک آزادی کے حوالے سے مرحوم کی خدمات، ان کی فکری و سیاسی بصیرت پرروشنی ڈالی اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پروفیسر عبدالغنی بٹ کی فکری و نظریاتی میراث کو زندہ رکھا جائے گا اور ان کے خواب کی تعبیر کے لیے تحریک آزادی کو مزید مضبوط بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پروفیسر بٹ کا کردار آنے والی نسلوں کے لیے رہنمائی اور تحریک کا کام دے گا۔مقررین نے کہا کہ مرحوم کی وفات تحریک آزادی کشمیر کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے جس کا خلا برسوں پر نہیں کیا جا سکتا۔
