24.9 C
Islamabad

خیبر میں سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خراجِ تحسین

اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ وزیرداخلہ نےاپنے بیان میں کہا کہ فتنہ الخوارج کے تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں قابلِ تعریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے دہشتگردوں کے خلاف نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔وزیرداخلہ نے عزم ظاہر کیا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے ہماری بہادر فورسز پوری طرح پرعزم ہیں اور ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین