نوشہرہ ورکاں :شہری کے 22 لاکھ کے زیورات کی رقم ہڑپ اور چیک ڈس آنر ہو گیا، نوشہرہ ورکاں محلہ پرانا کمیٹی گھر کے رہائشی ممتاز احمد اعوان نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ محمد عاقب غوری نے دو سال قبل اس کی دکان سے 22 لاکھ روپے مالیت کے زیورات ادھار لیے۔
زیورات کا وزن تقریباً 144 گرام بتایا گیا ۔محمد عاقب نے وعدہ کیا تھا کہ دو ماہ میں پوری رقم ادا کر دے گا تاہم وہ ٹال مٹول کرتا رہا اور بعدازاں رقم واپس کرنے سے انکاری ہو گیا۔مدعی کے مطابق ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے اور 22 لاکھ روپے کے عوض دیئے گئے چیک بینک میں پیش کرنے پر رقم کی عدم موجودگی کے باعث ڈس آنر ہو گئے ۔ پولیس نے ممتاز احمد اعوان کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے
