25.4 C
Islamabad

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کیلئے آمد پر پرتپاک استقبال

ریاض :وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کیلئے آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی سعودی شاہی دیوان، قصر یمامہ آمد پر شاہی پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سواروں نے استقبال کیا۔

سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہی دیوان میں وزیرِ اعظم کا خود استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم کو سعودی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

جس کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین دو طرفہ ملاقات ہوئی جس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی شریک ہوئے ۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین