سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی نجکاری کے خلاف سئ ڈی اے کے 1 ہزار سنیٹری ورکروں نے کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 6 سیکٹروں میں تعینات سنیٹری ورکروں نے کوڑا کرکٹ نہ اٹھانے کا اعلان کردیا ہے جس کے باعث وفاق میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے مسائل پیدا ہونا شروع ہوگئے ہیں سی ڈی اے نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد کے اربن اور رورل ایریاز سے کوڑا کی کلیکشن کا ٹھیکہ 16 ارب روپے میں ایک نجی فرم کو ایوارڈ کیا تھا جس کے بعد سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ میں مستقل بنیادوں پر کام کرنے والے ایک ہزار ورکروں نے ہڑتال کا اعلان کردیا ذرائع کا کہنا ہے سی ڈی اے انتظامیہ خود بھی کامیاب بولی دہندہ فرم کو یہ کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی بلکہ اس ٹینڈر کو سکریپ کروا کر دوبارہ ٹینڈر کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے جس کا مقصد مقابلے سے آوٹ ہونے والی ایک کنسورشیم کو دوبارہ موقع فراہم کرنا بتایا جارہا ہے واضح رہے سی ڈی اے کا پیکج ٹو جس میں زون فور اور فائیو جس کی کی بولی 7 ارب 54 کروڑ دی گئی پیکج ون میں 10 ارب 70 کروڑ کی تھی جبکہ دوسری فرم کی 10 ارب 69 کروڑ تھی ۔
