33.3 C
Islamabad

اسلام آباد کچہری سموسوں پر چٹنی نہ۔ڈالنے پر وکلا کا کیفے ٹیریا انتظامیہ کیخلاف احتجاج

اسلام آباد()وفاقی دارالحکومت کی ضلع کچہری میں سموسہ پر چٹنی نہ ڈالنے کیوجہ سے ویٹر اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ،وکلاء نے بھی کیفٹیریا بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ روز کچہری ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار نے سموسے پر چٹنی ڈالنے کا کہا تو ویٹر کا انکار کرتے ہوئے جواب دیاکہ سموسہ پلیٹ 120 روپے کی ہے اگر چٹنی ڈالنی ہے تو 150 کی ہوگی،ویٹر کے انکار پر پولیس اہلکار اور ویٹر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، اس موقع پر موجود وکلاء کیجانب سے کیفے ٹیریا بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاگیاکہ پولیس اہلکار اور سائلین کھانے کیلئے آتے ہیں اور کیفے والے مرضی کی قیمت لیتے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین