35.5 C
Islamabad

پاکستان کی افغانستان میں فضائی کارروائیوں کی تصدیق

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑی اور انتہائی کامیاب کارروائی کی ہے، جس میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 26 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں اور دہشتگردوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔عطا تارڑ کے مطابق ان دہشتگردوں کو پڑوسی ملک بھارت کی مالی اور نظریاتی مدد حاصل تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی ملک میں حالیہ دنوں میں ہونے والے مختلف دہشت گرد حملوں کے جواب میں کی گئی ہے تاکہ ان حملوں کے ماسٹر مائنڈز اور منصوبہ سازوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جا سکے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان میں دہشت گردی کے چند انتہائی افسوسناک واقعات پیش آئے تھے، جن میں نو جون کو پشاور کے علاقے موسیٰ دارا میں فیڈرل کانسٹیبلری کی پوسٹ پر ہونے والا حملہ، دو جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی کے ذریعے کیا جانے والا خودکش حملہ اور نو مئی کو بنوں کے ایک پولیس اسٹیشن پر ہونے والا حملہ شامل ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ انہی واقعات کے بعد مستند انٹیلی جنس اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر پاک افغان سرحد کے ساتھ موجود خوارج کے ٹھکانوں اور پناہ گاہوں پر انتہائی درست اور نپے تلے فضائی حملے کیے گئے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین